پاکستان اورحریت رہنماؤں سے مذاکرات ہی مسئلہ کشمیرکا واحد حل ہے، یشونت سنہا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہانے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارتی حکومت کے جھوٹے وعدوں کا نتیجہ ہے جب کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال بہتر کرنے کیلیے پاکستان اور حریت رہنماؤں سمیت تمام فریقین سے مذاکرات ہی واحد طریقہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے بھی چپ کا روزہ توڑدتے ہوئے کہا کہ وادی کے حالات کئی سال سے بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدوں کا نتیجہ ہ جب کہ جموں و کشمیر کی صورتحال بہتر کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان اور حریت رہنماؤں سمیت تمام فریقین سے مذاکرات کئے جائیں۔یشونت سنہا نے کہا کہ ہے بی جے پی حکومت جب اقتدار میں آئی تھی تو اس نے وعدہ کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر چت ہوگی لیکن ح میں اس کی کشمیر پالیسی اس کے برعکس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں