رونالڈینیو اوران کی ٹیم کوویزے جاری، 7 جولائی کواسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد معروف فٹ بالررونا لڈینیواوردیگر 7 غیرملکی کھلاڑیوں کوویزا جاری کردیا گیا ہے جو 7 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گے اور 8 جولائی کا پہلا میچ کراچی میں کھیلیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف بین الاقوامی فٹبالر رونالڈینو اپنے 7 دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ لیثررلیگ کا نمائشی میچ کھیلنے کے لیے 7 جولائی 2017 کو پاکستان آ رہے ہیں جس کے لیے تمام انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔خیال رہے معروف فٹبالر رونالڈینو دیگر سات بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ہمراہ پاک فوج اور لیژئیر لیگ کے تعاون سے ہونے والے مشترکہ ایونٹ میں شرکت کریں گے اور اس دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔رونالڈینو اور ان کی ٹیم اپنے دورے کے دوران کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں فٹ بال کا فروغ اور ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔رونالڈینو نے 97 میچز کھیلے ہیں