اسحاق ڈار سےشادی سے قبل ماروی میمن نے ڈیڑھ ارب روپے حق مہر مقرر کروایا، سینئر صحافی کا انکشاف

اسلام آباد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سمدھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سندھ سے تعلق رکھنے والی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے مبینہ شادی کا زکر ہر زبان پر ہے۔شادی سے قبل ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے ڈیڑھ ارب روپے حق مہر مقرر کروایا ہے ۔مقامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے چند روزقبل جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جمائمہ کی خفیہ شادی رکھنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کئے گئے۔اسحاق ڈار کے ان الزامات کے بعد تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ نے چند روز قبل ہی لاہور کے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی طرف سے اپنے ٹی وی پروگرام میں اسحاق ڈار کی ماروی میمن کی شادی کے بارے میں کئے گئے انکشاف کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔چوہدری غلام حسین کے مطابق ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے ڈیڑھ ارب روپے حق مہر مقرر کروایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں