نوازشریف نااہل جے آئی ٹی ارکان نے سر جوڑ لیے‘

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانامہ لیکس حتمی رپورٹ جمع کرانے میں دو دن رہ گئے‘ جے آئی ٹی ارکان نے سر جوڑ لئے‘ جے آئی ٹی حتمی رپورٹ مرتب کرنے میں مصروف ہیں‘ قطری شہزادے کا جواب آئے یا نہ آئے حتمی رپورٹ جمع کرادی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کرانے میں دو دن باقی رہ گئے۔جے آئی ٹی حتمی رپورٹ مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔ارکان کو قطری شہزادے کو جواب کا انتظار ہے۔ اس بات پر جے آئی ٹی ارکان نے اتفاق کیا کہ قطری شہزاد کا جواب آئے یا نہ آئے حتمی رپورٹ جمع کرادی جائے گی۔ جے آئی ٹی نے اس سے پہلے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری خط بھیجا تھا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت ایک اورقطری خط لانے کی کوشش کررہی ہے تاہم نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی ارکان کی فہرست طلب کرلی ہے اورانہیں قطری شہزادے کے محل میں انٹرویو کرنے کا کہا ہے لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب باتیں اورڈرامہ ہیں جو کہ مسلم لیگ ن کا میڈیاسیل کررہا ہے حالانکہ قطری حکومت اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اگر قطری کا معاملہ لٹکا ہی رہا تو سپریم کورٹ سے نوازشریف کےخلاف فیصلہ آسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں