پاکستانی عوام اور فوج کشمیریوں کے ساتھ ہے ،برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک)سپہ سالار پاک فوج کا کہنا ہے کہ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کشمیری نوجوان شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل ہے ۔ آزادی کیلئے برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے کشمیر سے متعلق عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں