وفاقی وزراء نے جے آئی ٹی رپورٹ ردی قرار دے کر مسترد کر دی

اسلا م آباد (ویب ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد رپورٹ مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو بھی پیش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر شریف خاندان کے وکلاءاور مسلم لیگ ( ن ) کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ردی قرار دیدیا۔احسن اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس رپورٹ کو ردی قرار دے کر مسترد کرتے ہیں .رپورٹ میں کوئی دلیل اور مستند مواد نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں وزیراعظم کیخلاف مالی بدعنوانی اور کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ اچھا ہوتا وزیراعظم کیخلاف مالی بدعنوانی کا ثبوت نکالا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد رپورٹ کے پرخچے اڑا دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں