وزیر اعظم کی گرفتاری، نیب کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل اکائونٹیبلیٹی بیورو (نیب ) کی جانب سے جے آئی ٹی کے ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کے بعد میڈیا میں وزیر اعظم کی گرفتاری بارے گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کر دی گئی ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ نیب میں اثاثہ جات کے ریفرنس میں گرفتاری کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیب ریفرنس کی تفتیش کے لیے پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ نیب ایسے ریفرنسز کی تحقیقات میرٹ پر کرتا ہے۔شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دائر کرنے کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں