مریم نواز بھی ” مالکن “نکلیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی تحققیات کرنے والی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ سے میاں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی۔ منی ٹریل پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نیسکول اور نیلسن کمپنی مریم کی ملکیت ثابت ہو گئی ہیں۔جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف کے پاس80اور 90کی دہائی میں کمپنیاں بناتے وقت سرکاری عہدہ بھی تھا اورسعودی کمپنی ہل ہیٹل اور برطانوی کمپنی فلیگ شپ،یو اے ای کی کمپنی ایف زیڈ ای سے غیر قانونی ترسیلات زر کی گئیں۔کمپنیاں بینکوں اور دیگر اداروں سے قرض لے کر بنائی گئیں۔