ہم پاکستان کو بنا رہے ہیں اور حکومت گرانے پر تلی ہوئی ہے، ملک ریاض

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے ملک کی معروف ترین ہاؤسنگ سکیم بحریہ ٹاؤن میں قائم کم آمدن افراد کے تین سو گھر گرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشہور ترین ملکی سماجی شخصیت ملک ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بحریہ ٹاؤن میںتین سو گھر گرانے کےلئے مشینری بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ انتہائی افسوسناک اقدام ہے ہم پاکستان کو بنا رہے ہیں اور حکومت گرانے پر تلی ہوئی ہےمانیٹرنگ ڈیسک  ۔انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے حکومت کو اوور ہیڈ بریج بنانے کی بھی پیشکش کی تھی ۔ ملک ریاض نے انکشاف کیا کہ جلد وہ ایک پریس کانفرنس کر کے بڑے اور اہم انکشافات کریں گے۔انھوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو کوئی بھی ان کے گھروں سے نہیں نکال سکتا ۔وہ کہیں نہیں جائیں گے بلکہ وہیں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں