پی ٹی آئی نے تو کمال ہی کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر سمیعہ امجد نے بدھ کو اسلام آباد میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق اور صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کے ویژن اور بصیرت اوران کے منصوبہ عمل، نظریے اور منشور کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہوں۔  انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ کے لئے اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے اور میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گی اور میں اپنی تمام توانائیاں تحریک انصاف کے نظریے اور کامیابی کے لئے صرف کروں گی۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو تحریک انصاف میں قابل قدر اضافہ قرار دیا۔