وزیراعظم کے مشیرکی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں سچ یا جھوٹ۔۔۔ آصف کرمانی ڈٹ گئے

اسلام آباد وزیراعظم کے خصوصی مشیر آصف کرمانی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔سیاست میں آئے غلط لوگ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر چلنے والا مواد گندی سیاست کا حصہ ہے۔   یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھی کہ وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی اسلام آباد کے مقامی گیسٹ ہاوٴس میں خوبصورت نوجوان لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے بعد ازاں آصف کرمانی کو اپنا تعارف کروانے پر چھوڑ دیا گیا۔