انتہا پسند ہندوؤں نے نہتے مسلمان باڈی بلڈر کو بے دردی سے قتل کر دیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سیکولر ازم کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں تمام اقلیتوں میں سب سے مسلمان غیر محفوظ ہیں۔ ابھی حال ہی میں بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت کو ہی شرمندہ کر دیا ہے۔ چھ ہندو انتہاء پسندوں نے معروف مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو بھرے بازار میں قتل کر دیا۔ہاتھوں میں آہنی سلاخیں اور تلواریں اٹھائے ہندو شدت پسند نوید کی تاک میں تھے، اسے دیکھتے ہی وہ اس پر پِل پڑے۔ لوہے کی سلاخوں اور تلواروں کے وار کر کے نہتے نوید پٹھان کو جان سے مار ڈالا۔ اس دوران ٹریفک معمول کی رفتار سے گزرتی رہی لیکن کوئی ان جنونیوں کو روکنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ واقعے نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر عیاں کر دیا۔ بھارت بھر میں مسلمان اس واقعے پر سراپا احتجاج ہیں۔