تحریک انصاف کے جلسے میں آخر وہی ہو گیا جس کا ڈر تھا۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا یوم تشکر کے سلسلے میں پریڈ گرائونڈ میں جلسہ منعقد ہو رہا ہے۔تاہم کئی دعووں کے باوجود جلسے میں بد انتظامی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ جلسہ گاہ میں داخلے کےلئے خواتین اور مردوں کےلئے الگ الگ راستے بنائے گئے ہیںتاہم کھچا کھچ بھری ہوئی جلسہ گاہ میں کئی نوجوان مرد پابندی کے پاوجود خواتین کے داخلے کے راستے کو استعمال کر رہے ہیں۔ شرکا اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین لڑائی جھگڑوں کے کچھ واقعات بھی دیکھنے میں آئے ۔ اسی طرح کچھ نوجوان سٹیج پر بھی چڑھنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے دھکم پیل کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی اجتماعات میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعات پہلے بھی دیکھنے میں آتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں