آزربائیجان کا پاکستان سے 10 سپرمشاق طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان دس سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے سنگِ میل عبور کرلیا۔ پاکستان اور آزربائیجان کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان آزربائیجان کو 10 سپر مشّاق طیارے فروخت کرے گا۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں ائر مارشل ارشد ملک اور چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے بھی شرکت کی۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاک فضائیہ آزربائیجان کے پائلٹس اور تکنیکی عملے کی تربیت بھی کریگیایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار سپر مشّاق طیارے جدید آلات سے لیس ہیں جب کہ اس سے قبل ترکی، نائیجریا اور قطر کے ساتھ بھی سپر مشاق کی فروخت کے معاہدے کئے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں