چوہدری نثار کے فیصلوں نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔۔۔!چیئر مین عمران خان کا بڑا انکشاف

اسلام آباد  چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے اندرون خانہ رابطے چل رہے ہیں۔ چوہدری نثار میاں نواز شریف سے الگ کیوں ہوئے؟ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو معلوم ہو گیا تھا کہ قطری خط محض ایک فراڈ ہے اور یہی وجہ تھی کہ چوہدری نثار علی خان نے خودکو سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ساتھیوں سے دور کر لیا تھا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں توقع تھی کہ چوہدری نثار کوئی بڑا اور دلیرانہ فیصلہ کریں گے لیکن چوہدری نثار کے فیصلوں نے کبھیقوم کو مایوس نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جمعرات کے روز اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے پرتمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں