میں نے چودھری نثار کو بددعا دی تھی اور دیکھ لیں آج۔۔۔ملک کی اہم ترین سیاسی شخصیت کے بیان نے ہر ایک کو چونکا ڈالا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر خوشی نہیں بلکہ افسوس ہوا کہ ہمارے حکمران ایسے بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس فیصلے پر کسی کو خوش نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ابھی اور بھی نام سامنے آنے والے ہیں ۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خا ن نے میرے خلاف جھوٹے ریفرنسز بنائے ۔مجھے گرفتار کروایا۔انھیں میری بددعا لگ گئی ہے۔ڈاکٹر عاصم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک میں تھا جسے گرفتار کروانے کے بعد ریفرنسز بنوائے گئے اور ایک شریف خاندان ہے جو فیصلہ آنے کے بعد بھی مزے سے آزاد گھوم رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ سال اصولوں کی سیاست کی اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔