سندھ کابینہ کے خراب کارکردگی والے وزراء کو فارغ کیا جانے کا امکان

اسلام آباد (روز نامہ فرض) صحت، تعلیم اور لیبر سمیت کئی محکموں کے وزراء تبدیل کئے جانے کا امکان ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ پارٹی چیئرمین کو وزراء کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ مشاورت کے بعد صحت، تعلیم اور لیبر سمیت کئی محکموں کے وزراء تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ کچھ وزراء کے محکمے تبدیل، کچھ کو فارغ کر کے نئے وزراء کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت متعدد وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں