سابق آرمی چیف کو ملک سے باہر کس نے بھیجا۔۔۔؟ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

اسلام آباد (روز نامہ فرض ) چوہدری نثار نے وزارت جاتے ہی پرویز مشرف کا معاملہ اٹھا دیا، کہتے ہیں عدالت کے فیصلے کے بعد مشرف کو روکنے کا کوئی جواز نہیں رہتا تھا۔ سابق صدر کی بیرون ملک روانگی کی ذمہ داری عدلیہ پر ڈال دی لیکن حقیقت چھپائے نہیں چھپتی، سب سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ سپریم کورٹ نے معاملے پر اٹارنی جنرل سے حکومتی مؤقف دریافت کیا۔ اٹارنی جنرل نے بتایا حکومت چاہتی ہے کہ عدالت فیصلہکرے، جس پر سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی اپیل خارج کر دی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا تھا کہ اگر وفاقی حکومت اور خصوصی عدالت پرویز مشرف کی نقل وحرکت اور ان کی حراست کے حوالے سے کوئی قانونی فیصلہ لینا چاہیں تو ہمارا حکم ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں