عیدالاضیحیٰ پر 4 چٹھیاں،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں،ہفتہ بھر عیدمنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر یکم ستمبر سے 4ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گءیں، ہفتہ بھر عیدمنانے کا فیصلہ ،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید قربان پر یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہو گی۔ایسے حالات میں جب عید ہفتہ کو ارہی ہے اوردفاتر بدھ کو کھلے جانے ہیں جس کے پیش نظر دفاتر میں بدھ کو حاضری کم رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات اورجمعہ ویسے ہی آدھا دن قراردیا جارہا ہے جبکہ باضابطہ کام کا آغاز دس تاریخ سے کیا جاءےگا۔