خواجہ سعد رفیق اپنے والد کے قاتلوں کا نام کیوں نہیں لیتے ؟سیاسی رہنما نے پول کھول دیا

پاکستان مسلم لیگ ضیا کے صدر اور حکومت کے اتحادی ایم این اے اعجاز الحق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خواجہ سعد رفیق فوجی آمروں کے بجائے اپنے والد کے قاتلوں کے خلاف بولنے کی ہمت دکھائیں۔ انہوں نے کہا ن لیگ کے اتحادی ہیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔سربراه پاکستان مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سوئس بینکوں میں پڑی اربوں روپے کی رقم واپس لانے کے لیے حکم جاری کرے۔ انہوں نے کہا اداروں میں ٹکراؤ کا کوئی امکان نہیں، مارشل لا کی مخالفت کرینگے۔ اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ضیا زیادہ سے زیادہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریگی، انہوں نے کہا دینیجماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں چین نے پاکستان کو اربوں کے قرضے دئیے جو واپس کرنے ہونگے، تاہم منصوبہ مکمل ہونے سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کے دروازے کھولیں گے جو سود مند ثابت ہو گا۔