این اے 120ضمنی الیکشن ،لسٹیں پنجاب حکومت کے دفتر میں تیار کرنے کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک )این اے 120میں پری پول رگنگ شروع کر دی گئی۔الیکشن کمیشن صرف نوٹسز جاری کرنے تک محدودہوگیا۔بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ افسران کی ڈیوٹیاں لگوانے پر کام جاری ہتفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفتر میں تیار ہونے والی پولنگ سکیم اور عملے کو دی جانے والی لسٹیں لاہور کے معرو ف ترین ہوٹل کے سامنے مال روڈ پر واقع پنجاب حکومت کے دفتر میں تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کن کن افسران کی ڈیوٹیاں لگنی ہیں اس پر کام جاری ہے۔پری پول رگنگ کی ذمہ داری تنویر بٹ کو دے دی گئی ہے۔الیکشن کے موقع پر فوج کی موجودگی کے باعث ابھی دھاندلی کے ٹیکنیکل طریقوں کو اپنایا جا رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا کرادار صرف نوٹسز جاری کرنے تک محدود ہے۔