شاہد خاقان عباسی کی ملکیت ایئر لائن کو منافع کے پر کیسے لگ گئے ؟ انتہائی سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی سعید قاضی نے کہا کہ ائیر بلیو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انڈر آتی ہے۔ اور اسی طرح ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اب پی آئی اے بھی انہی کے انڈر آتی ہے لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایک پرافٹ اُگل رہی ہے اور ایک خسارے میں جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کا بھی کچھ کوٹہ ائیر بلیو کو دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ائیر بلیو اور پی آئی اے دونوں ائیر لائنز فائدے میں نہیں جا سکتیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان سب کا ذاتی کاروبار چلنا چاہئیے ۔ حالانکہ فضائیں بھی وہی ہیں ،اور جہاز بھی وہی اور ان میں بیٹھنے والے مسافر بھی وہی ہیں۔ پھر ایک ائیر لائن کے خسارے میں اور ایک ائیر لائن کے پرافٹ میں جانے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب اپنے پیسے بنانے کے چکر میں ہیں جبکہ ملک میں کوئی ایک ادارہ بھی صحیح کام نہیں کر رہا۔