اسلام آباد میں 600دکانیں جلنے کے بعد گوجرانوالہ فیکٹریوں میں خوفناک آگ 15فائر برگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ۔۔۔پورے علاقہ میں ہلچل مچ گ�

گوجرانوالہ عزیزکراس بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں عزیز کراس بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ آگ نے فیکٹری سے منسلک موٹرسائیکل پارٹس کے گودام کوبھی اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہووہ گیا ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جب کہ فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو کی مزید 4 گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ڈی ای او عمرگھمن کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید ہے کہ عمارت میں کریک پڑنا شروع ہوگئے ہیں ، فیکٹری کے سامنے والا حصہ تپش کے باعث گرنا شروع ہوگیا ہے جب کہ پوری عمارت کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ ڈی ای اوعمرگھمن اور ضلعی انتظامیہ نے آس پاس کی فیکٹریوں کے عمارتوں کو خالی کروانے کیلئے اعلانات کرادئیے ہیں اور دوسری فیکٹریوں کے مزدوروں کو جلد سے جلدعمارت خالی کرکے باہر نکلنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔واضح رہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم فی الحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔