نواز شریف نے تیا ری پکڑ لی

لندن (فرض نیوز ) لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نوازکے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو کچھ ضروری سکین اور ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے جس کے بعد انکی کیموتھراپی اس ہفتے کے آخر میں یا آئندہ ہفتے شروع ہوگی جبکہ نوازشریف کل غیرملکی ائرلائنزکی پرواز ای کے 625 کے ذریعے لندن روانہ ہونگے، توقع ہے کہ وہ لندن میں 10 دن قیام کرینگے جبکہ انکی آمدن لیگ ویسٹ لندن میں ریلی نکالے گی۔واضح رہے حمزہ شہباز، نواز شریف کی دوسری بیٹی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی، شہباز شریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف جو علاج کے لئے لندن گئی ہیں، ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی گئی ہے جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔