وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلا س ، بڑی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ منصوبوں میں نیشنل ہیلتھ پروگرام کی از سر نو توثیق ، بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز اور نئی شاہراہوں کی تعمیر شامل ہے۔قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے توانائی کے شعبے میں سکھر الیکٹرک کمپنی کے لئے 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن، بجلی کی تقسیم اور نقصانات کم کرنے جبکہ باران ڈیم کی توسیع کے منصوبے منظور کر لئے۔ایکنک نے چترال، گرام روڈ کی تعمیر، پرانی بنوں روڈ اور کوہاٹ تا پنڈی گھیب سڑک کو دو رویہ کرنے، لاہور سیالکوٹ موٹروے کیلئے مالیاتی امور کی بھی منظوری دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں