خداکی قدرت،سات سالہ روسی لڑکی جس کادل اسکی چھاتی کے اوپردھڑکتاہے

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ایک سات سالہ بچی جس کادل اس کی چھاتی کے اوپرہے اس کی داستان سن کرآپ کادل پگھل جائے گا۔ورساویاباتھشیبااپنے ہم عمردوسرے بچوں سے مختلف ہے جب وہ پیداہوئی تواس کادل اوردیگراندرونی جسمانی اعضا اس کی چھاتی کے اوپرتھے ۔ورساویابالکل دوسری عام لڑکیوں کی طرح ہے اسے ڈانس ،ڈرائنگ کاشوق ہے۔ویڈیومیں دکھایاگیاہے کہ لڑکی غیرمعمولی حالات میں پیداہوئی جس کی وجہ سے اس کادل اس کی چھاتی کے اوپرہے۔بچی پیٹ کی ایک مخصوص بیماری تھوراکوایبڈومینل سنڈروم کاشکارہے۔یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کاشکاردس لاکھ بچوں میں سے کوئی ایک بچہ ہوتاہے۔برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے ورساویانے کہاکہ یہ میرادل ہے دنیامیں میں واحدلڑکی ہوں جس کادل اس کی چھاتی کے اوپردھڑ کتاہے۔ورساویاکےدل کواس کی جلدکی ایک باریک جھلی کے اندرسے باآسانی سے دیکھاجاسکتاہےاس باریک جھلی کی وجہ سے ہی اس کادل ابھی تک محفوظ ہے۔ورساویانے کہاجب میں کپڑے پہنتی ہوں توایسے نرم کپڑوں کاانتخاب کرتی ہو ں جس سے میرے دل کوتکلیف نہ پہنچے۔میں چلتی ہوں ،دوڑتی ہوں ،اڑتی ہوں حالانکہ مجھے دوڑنامنع ہے لیکن اس کے باوجودمیں دوڑتی ہوں۔جب ورساویاروس میں پیداہوئی توڈاکٹروں نے اس کی ماں کوکہا تھاکہ کسی بھی وقت بری خبرسننے کے لیے تیاررہو۔اسکی ماں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے مجھے بتایاکہ اس کی حالت نازک ہے اورانہوں نے کہاتھاکہ اس کی جان بچنامشکل ہے جب میں پہلی دفعہ بیٹی کودیکھاکہ اس کادل دھڑکتاہوانظرآرہاہے تویہ میرے لیے ایک حیرت انگیز لمحہ تھا۔میرے کہنے کامطلب ہے کہ ورساویازندہ ہے اورسانس لے رہی ہے۔ورساویاکاخاندان اب ہالی ووڈ منتقل ہوگیاہے تاکہ اس کابہترین علاج معالجہ ہوسکے اوراس کابلڈ پریشرنارمل رہے ۔