سنی لیون نے کاسمیٹک سرجری کروا لی

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ ٹاکیا سے لے کر راکھی ساونت تک تمام اداکاراؤں نے اپنے حسن میں مزید اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا ہے اور اب بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میکاپ چہرے پر سجائے نظر آ رہی ہیں۔پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کو چہرے اور جسم پر سرجری کے ذریعے لگایا جاتا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل و صورت عارضی طور پر تبدیل ہو جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری کا عمل اپنی نئی فلم کے لیے اپنایا ہے جس میں وہ بالکل نئے اور مختلف روپ میں نظر آئیں گی۔