پاک فضائیہ کا ساحل سمندر پرملکی تاریخ میں جنگی طیاروں حیران کن مظاہرہ،

کراچی میں ساحل سمندر پر ایئرشو کا مظاہرہ، عوام کی بڑی تعداد شریک، کراچی میں ساحل سمندر پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور برطانیہ کے رائل ایئرفورس کی ریڈ ایروز ایئروبیٹک ٹیم فضائی مظاہرہ پیش کر رہی ہے۔کراچی کے ساحل پر پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں فضائی مظاہرہ منعقد کیا گیا ہے۔تقریب میں پاک فضائیہ کے افسران سمیت گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور صوبائی حکومتی شخصیات بھی شریک ہیں۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور برطانیہ کے رائل ایئر فورس کی ریڈ ایروز ایئروبیٹک ٹیم کا فضائی مظاہرہ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔