مودی اداکار بننے کی کوشش نہ کرے،بھارتی اداکار نے مودی سرکار کو اوقات یاد کرا دی

ممبئی پرکاش راج نے اپنے ایک بیان میں نریندر مودی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم مجھ سے بھی بڑا اداکار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج کو وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑ گئی، اس جرم کی پاداش میں ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار پرکاش راج کیخلاف لکھنو کی ایک عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے،کیونکہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیرِ اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اتوار کے روز ایک بیان میں پرکاش راج نے اپنی دوست اور مشہور صحافی گوری لنکھیش کے قتل کی تحقیقات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خوفناک واردات کا جشن منانے والے کچھ لوگوں کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندری مودی خود فالو کرتے ہیں، اسی کی وجہ سے مجھے فکر ہوتی ہے کہ ہمارا ملک جہاں جا رہا ہے۔ پرکاش راج نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کا رویہ اس اداکار جیسا ہے جو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ مجھے تو لگتا ہے کہ وزیرِ اعظم مجھ سے بھی بڑا اداکار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں