عمران خان جمعہ کے دن کو نسا بڑا کام کر نے جا رہے ہیں


فیصل آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 8دسمبر کو فیصل آباد آئیں گے وہ فیصل آباد کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں جاری ۔میڈیا کے مطابق اس سلسلہ میں گذشتہ روز پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدررائے حسن نوازکی صدار ت میںجنرل سیکرٹری فیض اللہ کموکاکی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں،سابق صوبائی وزیرراجہ ریاض احمد،‘میاں فرخ حبیب‘ریاض کموکا‘لطیف نذر‘چوہدری علی اختر‘نجم حسین طوطاپہلوان ‘ڈاکٹراسدمعظم ‘ظفراقبال سندھو‘سیدکامران سجادگیلانی‘جاویدنیازمنج‘حاجن بشیرا‘رائے فردوس‘شہبازکسانہ ‘ندیم آفتاب سندھوودیگر نے شرکت کی،اجلاس میں جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور جلسہ کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں