کراچی کے حقوق حاصل کرینگے، فاروق ستار اور مصطفی کمال میں اتفاق

کراچی (نمائندہ خصوصی) پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنما کراچی کے مسائل پر مل کر جدوجہد کرنے پر متفق ہوگئے۔سیاست کے رنگ نرالے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی حرف آخر بھی نہیں ہوتا، قربتوں کے بعد دوریاں اور پھر قربتیں سیاسی میدان میں اچنبھے کی بات نہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی جدوجہد کے لئے پرانے ساتھی کی خدمات کو سراہا۔ملاقات میں نظریاتی اور سیاسی اختلافات چھوڑ کر عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل میں وفاقی و صوبائی حکومتیں ناکام ہوگئیں، دونوں ساتھیوں نے مل کر پاکستان کواٹرز کے مکینوں کے مالکانہ حقوق کے لئے لائحہ عمل بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے پارٹی قیادت کو ملاقات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں سے بھی جلد ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے گزشتہ اتوار دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں