رینجرز کی کارروائی، جعلی فوجی افسر گرفتار

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے مبینہ ٹاو¿ن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی فوجی افسر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا جو جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔رینجرز نے پہلی کارروائی ناظم آباد میں واقع عیدگاہ کے قریب کی جہاں سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت حنیف عرف ماموں اور سعد کے نام سے ہوئی۔اعلامیے کے مطابق رینجرز نے دوسری کارروائی سکھن کے علاقے میں کی جہاں سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان علی رضا اور اسد کو حراست میں لیا گیا۔رینجرز نے سب سے بڑی کارروائی مبینہ ٹاو¿ن کے علاقے میں کی جہاں سے خود کو جعلی ا?رمی ا?فیسر ظاہر کرنے والے عرفان نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرنے والا عرفان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔شہر قائد میں کی جانے والی کارروائیوں میں رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا جبکہ حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔