لاہور: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی

لاہور: پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چاہ میراں ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سےخاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔پنجاب کے دارالحکومت میں قائم ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹرز نے خاتون کی طبیعت بگڑنے پر میو اسپتال بھیج دیا، میو اسپتال پہنچتے ہی خاتون اور نومولود بچہ دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد ہیلتھ سینٹر کا عملہ تالے لگا کر فرار ہوگیا، لواحقین نے تھانہ مصری شاہ میں ڈاکٹر کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔گذشتہ دنوں کوئٹہ میں اپینڈکس کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کے باعث لڑکی زندگی بھر کے لیے یورین بیگ کی محتاج ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں