زائد المیعاد گوشت کب اور کہاں سے آیا؟ متعلقہ محکمہ بھی لاعلم

کراچی : ایری زونا گرل ریسٹورنٹ کی انتظامیہ اپنے گاہکوں کو ایک عرصے سے زائد المیعاد گوشت کھلاتی رہی۔ ایک سال سے ایری زوناگرل ریسٹورنٹ نے کسی قسم کا گوشت درآمد نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کورنٹائن کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ایری زونا گرل ریسٹورنٹ میں زائد المیعاد گوشت کب اور کہاں سے درآمد کیا گیا اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ادارے کے ڈائریکٹرمحمد الیاس کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ریسٹورنٹ نے گوشت درآمد ہی نہیں کیا، زائد المیعاد گوشت کب اور کہاں سے آیا ؟ کوئی ریکارڈ سرے سے موجود ہی نہیں ہے، دو ہزار سترہ سے پہلے پاکستان میں درآمدی گوشت کی چیکنگ کا کوئی محمکہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ ایری زونا گرل ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد خاتون اور دو بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو بچے محمد اور احمد دم توڑ گئے تھے ان کی والدہ اسپتال میں تاحال زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں