جنرل قمر باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، یادگارشہداء پرحاضری

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا،انہوں نے سروس کور کی خدمات کو سراہا اور یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی سروس کورسینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے یادگارشہداء پرحاضری دی اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور سروس کور کی امن اور آپریشنز میں خدمات کو سراہا۔پھول چڑھائے۔آرمی چیف تقریب میں موجود معزز مہمانوں سے بھی ملے اور ان سے گفتگو کی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے میجر جنرل مشتاق فیصل کو کرنل کمانڈنٹ سروس کور کے بیجز لگائے۔