سندھ اسمبلی میں سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور

کراچی : سندھ اسمبلی میں سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد پیش کی گئی ، قراردادایم کیوایم کے خواجہ اظہار الحسن نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا مارٹن اورپاکستان کوارٹرزکےرہائشیوں پرتشددکی مذمت کرتے ہیں ، ان تمام رہائشی افراد کو قیام پاکستان کے بعد ان کی خدمات کے صلے میں پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے فراہم کئے تھے، اس لئے فوری طور پر ان رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرے اور اس کی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں