کراچی: قائد آباد فلائی اوور کے نیچے دھماکا، 8 افراد زخمی

ملیر( سکندر جوکھیو) کراچی کے علاقے قائد آباد میں فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قائد آباد فلائی اوور کے نیچے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا یا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔