تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں سیکورٹی صورتِ حال مزید بہتر بنائیں گے: آرمی چیف

کراچی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو صوبے کی سیکورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔آرمی چیفآئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں سیکورٹی بشمول کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کراچی میں سیکورٹی کی صورتِ حال کو مزید بہتر بنائیں گے۔