35 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری، نیب کا سابق سیکریٹری خارجہ کی طلبی کا فیصلہ

لاہور: ن لیگی حکومت کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، 35 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر نیب نے سابق سیکریٹری خارجہ کی طلبی کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگی حکومت کے گھپلوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، تیس سے زائد بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر نیب نے اعزاز چوہدری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اعزاز چوہدری پر کابینہ کی منظوری کے بغیر سمری پر دستخط کرنے کا الزام ہے۔سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری پر کابینہ کی منظوری کے بغیر سمری پر دستخط کرنے کا الزام ہے۔ سمری فواد حسن فواد کے احکامات پر تیار کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ گاڑیاں غیر ملکیوں کے لیے خریدی گئیں لیکن شریف خاندان کے زیرِ استعمال رہیں۔ گاڑیاں نواز شریف کے کہنے پر خریدی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں