وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر آج ملائیشیا روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر آج ملائیشیا روانہ ہوں گے، خارجہ، خزانہ، اطلاعات اور تجارت کے وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دوروں کے بعد وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج ملائیشیا روانہ ہوں گے، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری ودیگر بھی ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کے بعد ملائیشیا روانہ ہوں گے، عمران خان کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم ملایشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کی خصوصی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان ملایشین ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وہ ملائیشیا میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔