اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، پروپیگنڈے سے عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے: آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، قوم بالخصوص نوجوانوں کو  ان مسائل سے بچانے کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا.پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کو مختلف خطرات کا سامنا رہا، قوم اور مسلح افواج نے بہادری، کامیابی سے چیلنجز کا سامنا کیا.انھوں نے کہا کہ جس مقصد کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، اسے حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے، ضرورت ہے کہ اب ہم کھڑے ہوں اورترقی کریں۔