آرمی چیف سے کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول‘ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی، یہ مقابلہ برطانیہ میں 8 تا 22 اکتوبر منعقد ہوا۔پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے اکتوبر میں برطانیہ میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاک فوج کی ٹیم 3 افسران سمیت 11 ارکان پر مشتمل تھی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین کارکردگی پر پاک فوج کی ٹیم کو سراہا۔ خیال رہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں