پاکستان میں انصاف کا ایک ہی نظام رائج ہے، چیف جسٹس

لندن: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وہ بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے محبت کا اظہار کر کے فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔پاکستان اور دیگر ملکوں میں ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں ایک بڑی مہم بن چکی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ حلقے اپنے اپنے انداز سے سوچ رہے ہوتے ہیں، لیکن پاکستان میں سلیکٹڈ سسٹم نہیں بلکہ انصاف کا ایک ہی نظام ہے۔میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ملکوں میں ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں ایک بڑی مہم بن چکی ہے، جو کہ پاکستان میں ڈیم بننے تک جاری رہے گی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان آج پی آئی اے کی پرواز 757 سے لندن پہنچے ہیں، جہاں وہ سات دن گزاریں گے اور 27 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔