ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کریں گے، پاکستان کو سینئر امریکی حکام کی یقین دہانی

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر پاکستان کے سخت ردِ عمل کے بعد امریکی حکومت نے پاکستان سے تحریری رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستانی ردِ عمل کے بعد سینئر امریکی حکام نے پاکستان کے وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا۔امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی۔سفارتی ذرائعسفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا، امریکی حکام نے وعدہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے سفارتی سطح پر رابطہ جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی، مائیک پومپیو کے دورے میں طے کردہ معاملات پر رابطے جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں