پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے، علیم خان

لاہور: سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی زیرو انویسٹمنٹ کے ساتھ چین سرمایہ کاری کرے گا۔علیم خان نے کہا کہ لاہور کے کوڑے سے 35 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ شروع ہوگا، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 30 میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوں گے۔تمام شہروں میں کوڑے کرکٹ سے کارآمد اشیاء بھی بنائیں گے۔علیم خانسینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ 22 ماہ میں منصوبوں کی تکمیل اور بجلی کی پیداوار شروع ہوسکتی ہے، کوڑا ڈمپ کرنے کے بجائے اس سے بجلی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اراضی کے نقصان اور پانی کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے گا، ویسٹ کولیشن سے ماحولیاتی بہتری کے لیے دوررس اقدامات کررہے ہیں جبکہ صوبے بھر میں بتدریج لینڈ فل سائٹس ختم کردیں گے۔سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا کہ تمام شہروں میں کوڑے کرکٹ سے کارآمد اشیاء بھی بنائیں گے۔چینی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے منافع میں بھی شراکت کریں گے، اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکریٹری لوکل گورنمںٹ ودیگر نے بھی شرکت کی۔