چینی قونصلیٹ حملہ، فیصل واوڈا کی کمانڈو اسٹائل میں انٹری

کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملے کے وقت وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کمانڈو اسٹائل میں انٹری نے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کے وقت فیصل واوڈا نے کمانڈو اسٹائل میں انٹری دی، انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اور اسلحہ بھی موجود تھا۔صحافی نے سوال کیا فیصل بھائی کیا آپ خود بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ بالکل، ہمارا ملک ہے ہم لڑیں گے، مقابلے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران پولیس کی نڈر خاتون ایس ایس پی سوہائے عزیز سب سے پہلے دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے پہنچیں، وزیراعلیٰ سندھ نے خاتون افسر کو شاباشی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں