کرتارپور بارڈر کھلنے کا اعلان سن کر ایسا لگا جیسے سب کچھ مل گیا، نوجوت سنگھ سدھو

کراچی: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کا اعلان سن کر ایسا لگا جیسے سب کچھ مل گیا، پاکستان ضرور آؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 12 کروڑ لوگوں کی جھولی کو بھر دیا گیا ہے، محبت کے پیغام کو ساری طرف پھیلانا ہوگا، محبت لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کی شروعات بہت اچھی ہے، وزیراعظم عمران خان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں مجھے دعوت دی گئی ہے، پاکستان ضرور آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خون خرابہ بند ہونا چاہئے، یہی چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک میں امن اور محبت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں