کراچی، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 63 بازاروں میں 9 ہزاردکانیں گرانے کی تیاری مکمل

کراچی: شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کی تجاوزات کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے دیگر علاقوں‌ میں‌ کارروائی شروع کر دی، گلشن اقبال اور بزنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹس میں غیرقانونی تعمیرات اور فٹ پاتھ پر قائم ریسٹورنٹس کو نشانہ بنایا گیا.صدر، اولڈ سٹی ایریا میں بھی بھاری مشینری سے سائن بورڈز، سن شیڈز گرا دیے گئے۔ کارروائی سے بچنے کے لیے دکان داروں نے بورڈ خود ہٹانا شروع کردیے.موصولہ اطلاعات کے مطابق مزید 63 بازاروں میں 9 ہزاردکانیں گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، جس پر پیر سے شروع ہوجائے گا. اگلے مرحلے میں شاہراہوں کے اطراف میں‌ موجود غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائیں‌ گی، ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار، لیمارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ ہوگا. کھوڑی گارڈن سمیت دیگر شاہراوں سے بھی تجاوزارت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.