کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا، اے ٹی آر طیارے کو چیکنگ اور ٹیسٹنگ کے لیے نکالا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کی وجہ سے فیول ٹینک کو نقصان پہنچا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ہینگر میں کھڑے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی جانچ کے دوران انجن کو رن اپ دیا گیا، اس دوران کاک پٹ میں موجود ٹیکنیشن طیارے کو قابو میں نہیں رکھ سکا اور طیارہ تیزی سے آگے بڑھ کر کچھ دور کھڑے نجی ایئرلائن کے طیارے سے جاٹکرایا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مابق طیارے کے بریک بروقت نہیں لگ سکے، تصادم کی وجہ سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے ایک انجن اور فیول ٹینک کو نقصان پہنچا اور ایندھن طیارے سے نکل کر رن وے پر پھیل گیا، خوش قسمتی سے دونوں طیارے آگ لگنے سے محفوظ رہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ مرمت کے لیے ہینگر میں پارک کیا گیا تھا، مرمت کے دوران طیارہ قریب کھڑے ناقابل استعمال طیارے سے ٹکرا گیا، حادثے کے باعث اے ٹی آر طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے، واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں