چینی قونصلیٹ حملہ، ماسٹر مائنڈ ’اچھو‘ بھارت میں ہے، وزیر داخلہ بلوچستان کی تصدیق

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو بھارت میں ہے، اس کی ہلاکت کی خبریں غلط تھیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ نے چینی قونصلیٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو کی بھارت میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ تینوں دہشت گردوں سے متعلق ہم بھی تحقیقات کررہے ہیں، ہلاک حملہ آور کا نام 2015 سے لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا۔وسری جانب پولیس اور حساس اداروں نے سندھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی مقامی سہولت کاروں نے مدد کی تھی۔ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی اور این ڈی ایس نے دہشت گردوں کی مالی مدد کی، حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق سہولت کاروں نے دہشت گردوں کو گاڑی خرید کر دی تھی، ممکنہ طور پر گرفتار تینوں مشتبہ افراد سہولت کار ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں